گوجرانوالہ: 2 سو روپے رشوت لینے والے سکیورٹی گارڈ کی خاتون کے ہاتھوں جوتوں سے دھلائی

Aug 30, 2018

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) ڈسٹرکٹ ہسپتال کے سکیورٹی گارڈ کو دو سو روپے رشوت لینا مہنگا پڑ گیا، خاتون نے گارڈ کی جوتوں سے دھلائی کر دی، شہریوں نے مداخلت کر کے گارڈ کی جان چھڑائی، بتایا گیا کہ راہوالی کی مریم بی بی ڈی ایچ کیو ہسپتال میں زیر علاج تھی جہاں اسکا بیٹا جاں بحق ہو گیا تھا جس پر مریم بی بی اپنی ڈسچارج رپورٹ لینے کیلئے جا رہی تھی جسے وارڈ کے باہر موجود ہسپتال کے سکیورٹی گارڈ عون عباس نے 200 روپے رشوت لے کر وارڈ میں جانے کی اجازت دی، تاہم مریضہ خاتون مریم بی بی ڈسچارج رپورٹ حاصل کر کے واپسی آئی تو اس نے جوتوں کے ساتھ گارڈ کی دھلائی شروع کر دی جس کے بعد وہاں موجود ہسپتال کے عملے اور شہریوں نے بیچ بچا کرتے معاملہ کو رفع دفع کروا کر گارڈ کی جان چھڑائی، تاہم ہسپتال انتظامیہ نے اس معاملہ کی انکوائری شروع کر دی۔

مزیدخبریں