کراچی: سٹریٹ کرائمز کیخلاف گھیرا تنگ اینٹی سٹریٹ کرائم فورس تیار
کراچی (صباح نیوز)کراچی میں سٹریٹ کریمنلز کے گرد شکنجہ کس دیا گیا،کراچی میں سٹریٹ کرائمز کی روم تھام کے اقدامات کا آغاز کر دیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے کورنگی انڈسٹریل ایریا میں جرائم کی روک تھام کے لیے اینٹی سٹریٹ کرائم فورس تیار کر لی گئی جو کورنگی انڈسٹریل ایریا میں جرائم پر قابوپانے کے لیے گشت کرے گی۔اینٹی سٹریٹ کرئم فورس میں پچاس موٹرسائیکلوں پر سوار100اہلکار کورنگی کی سڑکوں پرڈاکوئوں کا تعاقب کریں گے۔