الیکشن میں اشرافیہ کی شکست اور عوام کی جیت ہوگی: روحی کھوکھر
لاہور (پ ر) مووآن پاکستان کی مرکزی سیکرٹری جنرل اور این اے 120 سے امیدوار قومی اسمبلی روحی کھوکھر نے کہا ہے کہ این اے 120 میں اشرافیہ کی شکست اور عوام کی جیت ہوگی۔ عوام اپنی محرومیوں سے نجات کیلئے معاشرے کے ایک عام فرد کو مینڈیٹ دیں جو کامیابی کے بعد ان کے ووٹ کی قیمت وصول نہ کرے۔