ملائشین وزیر اعظم نجیب عبدالرزاق کیخلاف کوالالمپور میں ہزاروں افراد کا احتجاج , استعفے کا مطالبہ
حالیہ دنوں میں بد عنوانی کے الزامات ثابت ہونے کے بعد ملائشیا کی موجودہ حکومت بالخصوص وزیر اعظم نجیب عبدالرزاق پر مستعفی ہونے کیلیے دباؤ بڑھ گیا ہے ،گزشتہ شب سے کوالالمپور کے آزادی سکوائر پر پانچ ہزار سے زیادہ افراد جمع ہیں جو نجیب عبدالرزاق سے استعفے کا مطالبہ کر رہے ہیں ،مظاہرین تمام رات آزادی سکوائر پر جمع رہے ، صبح ہوتے ہی احتجاج میں شدت آ گئی،مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ قومی خزانے کو نقصان پہنچانے پر نجیب عبدالرزاق استعفیٰ دیں ،مظاہرین کی اکثریت عیسائی مذہب سے تعلق رکھتی ہے ،دوسری جانب نجیب عبدالرزاق کا کہنا ہے کہ سابق صدر مہاتیر محمد اقتدار کے حصول کیلیے ملک میں عیسائی اور مسلمان کمیونیٹیز کے درمیان خلیج بڑھا کر سیاسی فائدہ حاصل کرنا چاہتے ہیں-