کراچی میں رینجرز کے ہاتھوں گرفتار سوئی سدرن گیس کے افسران میگا کرپشن میں ڈاکٹر عاصم کے اہم مہرے نکلے
ذرائع کے مطابق سوئی سدرن گیس کے گرفتار ڈپٹی مینیجنگ ڈائریکٹر شعیب وارثی نے ڈاکٹر عاصم حسین کے کہنے پر سو کے قریب غیر قانونی گیس کنکشن دیئے۔ ذ رائع کا کہنا ہے کہ کنکشن،کورنگی ،سائٹ اور فیڈرل بی ایریا میں واقع فیکٹریوں کو دیئے گئے ، تفتیشی زرائع کے مطابق غیر قانونی صنعتی گیس کنکشن سے قومی خزانے کو اربوں روپ کا نقصان پہنچایا گیا۔ گرفتار افسران ،شعیب وارثی ، کامران خان اور زوہیر صدیقی کروڑوں روپوں کی جعلی بلنگ میں بھی ملوث ہیں ۔