وزیراعظم سےامریکی مشیرقومی سلامتی کی ملاقات, پاکستان نےورکنگ باؤنڈری،ایل او سی پربھارتی جارحیت کا معاملہ بھی اٹھایا
وزیراعظم محمد نواز شریف اور امریکی مشیر سلامتی سوزن رائس کی ملاقات وزیر اعظم ہاوس میں ہوئی-ملاقات میں پاک امریکہ تعلقات سمیت خطے کی مجموعی صورتحال زیرغوررہی-ملاقات میں امریکی سلامتی مشیرکےہمراہ ڈائرکٹرنیشنل سیکیورٹی کونسل اورپاکستان میں امریکی سفیربھی موجود تھےجبکہ مشیر خارجہ سرتاج عزیزاور وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی بھی شریک تھے۔ملاقات میں خطے کی سلامتی کی صورت حال،پاک افغان تعلقات سمیت افغانستان میں مصالحتی عمل پربھی بات چیت کی گئی،اس موقع پروزیراعظم نے امریکی مشیر سلامتی سوزن رائس کو بھارت کی جانب سے جارحیت سے بھی آگاہ کیا،اور پاک امریکہ تعلقات کو مزید وسعت دینے پر بھی بات چیت ہوئی- امریکی قومی سلامتی کی مشیر سوزن رائس نےدہشت گردی کے خلاف پاکستان کی قربانیوں کو بھی سراہا،دوسری جانب وزیر اعظم ہاوس سے جاری اعلامیے کے مطابق ملاقات میں وزیراعظم کا کہنا امریکی پاکستان کا انسداد دہشت گردی، دفاع، اقتصادیات میں ایک اہم شراکت دار ہیں، پاکستان امریکہ کے ساتھ تعلقات کونا صرف دونوں ممالک بلکہ خطے اورعالمی مفاد میں سمجھتا ہے۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ان کے اکتوبرمیں دورہ امریکہ کے دوران پاک امریکہ تعلقات مزید مستحکم ہوں گے اوران میں بہتری آئے گی۔ امریکی مشیربرائے قومی سلامتی نےبھی پاک امریکی تعلقات کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئےواضح کیا کہ دونوں ممالک کےمابین توانائی، دفاع، اقتصادیات اورانسداد دہشت گردی کے حوالے سے تعاون مزید مثبت سمت میں بڑھ رہا ہے۔سوزن رائس نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی جانب سےدی جانے والی قربانیوں پر خراج تحسین پیش کیا ۔انہوں کہا کہ اس سےدہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑپھینکنےمیں مدد ملے گی اور کافی کامیابیاں حاصل ہو ئی ہیں۔ انہوں نے وزیراعظم کے پرامن ہمسائیگی کے ویژن کوسراہا۔