گانے ”سائیاں“ کی مقبولیت میں اضافہ
لاہور( کلچرل رپورٹر) ڈرامہ سیریل ”میرے اجنبی“ کے گانے ”سائیاں “ کی مقبولیت میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔ اس گانے کو ایڈرین ڈیوڈ نے لکھا پرڈیوس اور کمپوز کیا جبکہ گلوکار فرحان سعید نے گایا ہے۔یاد رہے اس سے قبل ایڈرین نے جل بینڈ کے لئے گانا ”سجنا“ بھی کمپوز و پرڈیوس کیا تھا جس کی شہرت کے چرچے بھارت تک تھے۔لاہور سے تعلق رکھنے والے میوزک پروڈیوسر ایڈرین ڈیوڈ پاکستانی میوزک انڈسٹری کا ابھرتا ہوا ٹیلنٹ ہیں ، وہ انڈسٹری کے کئی نامور ستاروں کے ساتھ بھی کام کر چکے ہیں۔