عدیل برکی جشن آزادی کے حوالے سے پروگراموں میں مصروف
لاہور (کلچرل رپورٹر) گلوکار عدیل برکی آج کل شکاگو میں ہیں۔ وہ پاکستان کے جشن آزادی کے حوالے سے منعقد ہونے والے شوز میں پرفارمنس کے لئے 17 اگست کو شکاگو گئے تھے۔ انہوں نے ٹیلی فون پر بتایا کہ شکاگو میں ان کے شوز بہت کامیاب ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں چند روز تک وطن واپس پہنچ جاﺅں گا۔