آٹزم سپیکٹرم ڈس آرڈرز ریسورس سنٹر کی جانب سے آٹزم آگاہی سیمینار
لاہور (سٹاف رپورٹر)آٹزم سپیکٹرم ڈس آرڈرز ریسورس سنٹر کی طرف سے آٹزم کی آگاہی سے متعلق سمینار گذشتہ روز لاہور کے مقامی ہوٹل میں ہوا سمینار میں بڑی تعداد میں والدین، اساتذہ ، ڈاکٹرز اور تھراپسٹ نے شرکت کی آٹزم سپیکٹرم ڈس آرڈر کی سی ای اورخسانہ شاہ نے اپنے استقبالیہ خطاب میںمہوش جہانگیرصدیقی فائونڈیشن کے ادارے کی مالی اوراخلاقی مدد کرنے پرشکریہ ادا کیا ۔ چیئر پرسن مہوش جہانگیر صدیقی نے فائونڈیشن کی پاکستان میں صحت ، تعلیم اور سماجی خدمات کے شعبوں میں ہونے والے کام اور کوششوں کے متعلق بتایا ۔ فائونڈیشن تعلیمی بہتری اورقدرتی آفات کے شکارلوگوںکی بحالی کیلئے بھی کام کررہی ہے ۔ چلڈرن ہسپتال لاہور کی ڈویلپمنٹ سپیچز کی سربراہ ڈاکٹر شازیہ مقبول نے آٹزم سپیکٹرم ڈس آرڈر پر اپنی تفصیلی پریزنٹیشن کے ذریعے روشنی ڈالی ڈاکٹر فوزیہ سلیمی نے زبان، گفتگو اور بات چیت کے مسائل پر آٹزم کے شکار بچوں کے متعلق تفصیلی پریزنٹیشن دی ڈاکٹر ملیحہ لطیف نے اے ڈی ایچ اے پر تفصیلی پریزنٹیشن دی اسما احمد نے اے ایس ڈی کے بچوں کے علاج پر روشنی ڈالی۔