قوم احتساب کے عمل میں کوئی رکاوٹ برداشت نہیں کریگی: میاں مقصود
لاہور ( سپیشل رپورٹر) امیر جماعت اسلامی لاہور میاں مقصود احمد نے کہا ہے کہا احتسابی عمل غیر جانبدارانہ ہونا چاہیے ۔کرپشن کے خاتمے کے لیے جو بھی غیر جانیدارانہ اقدامات کیے جائیں گے ۔حکومت کو قانون کے تمام تقاضے پورے کر کے آگے بڑھنا چاہیے ۔انہوں نے کہا کہ احتسابی عمل میں کوئی بھی شخص چاہیے وہ کتنا با اثر ہو یا پھر وہ کتنے بڑے عہدیدار ہو، یا رہے چکا ہو اسے عدالت و قانون کا سامنے کرنا ہو گا۔ سیاست اور سیاسی جماعتیں جرم اور مجرم کے لیے ڈھال کے طور پر استعمال نہیں ہونی چاہئیں۔ سیاسی قائدین کو اپنے ان لیڈروں پر سے ہاتھ اٹھا لینا چاہیے ۔