صدر ممنون نے جسٹس انور ظہیر جمالی کو نیا چیف جسٹس مقرر کردیا
اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج مسٹر جسٹس انور ظہر جمالی کو چیف جسٹس آف پاکستان مقرر کردیا گیا ہے، صدرمملکت ممنون حسین نے اس حوالہ سے بھجوائی گئی سمری پر دستخط کردیئے ہیں، وہ چیف جسٹس جواد ایس خواجہ کے ریٹائر ہونے کے بعد10ستمبر کو اس عہدہ کا حلف اٹھائیں گے ، یاد رہے کہ چیف جسٹس جواد ایس خواجہ 9 ستمبر کو اپنے عہدہ سے ریٹائرڈ ہو رہے ہیں ۔نامزد چیف جسٹس انور ظہر جمالی کا تعلق صوبہ سندھ سے ہے اور 31دسمبر 2016 تک چیف جسٹس آف پاکستان کے عہدے پر فائز رہیں گے۔