چوہنگ: تیز رفتار کار کی ٹکر سے خاتون جاں بحق
لاہور (سٹاف رپورٹر ) تھانہ چوہنگ کے علاقہ میں پولیس ٹر یننگ سنٹر چو ہنگ کے گیٹ کے سامنے تیز رفتار کار کی ٹکر سے خاتون ہلاک ہو گئی یاد رہے کہ گذشتہ روز بھی ٹرالے اور رکشہ کی ٹکر میں 2خواتین ہلاک ہوئیں تھیں ٹریفک حادثات کے کنٹرول کے حوالے سے موثر اقدامات نہیں کئے جا رہے گذشتہ روز نامعلوم خاتون سڑک کراس کر رہی تھی کہ اسی دوران تیز رفتار کار نے ٹکر مار دی جس سے خاتون شدید زخمی ہو گئی اور موقع پر ہی دم توڑ گئی اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی پولیس نے لاش شناخت نہ ہونے پر مردہ خانے بھیجوا دی جبکہ کار ڈرائیور ہونے میں کامیاب ہو گیا۔