وارڈنز نہ ہونے سے سعید چوک میں ٹریفک کا مسئلہ گھمبیر صورتحال اختیار کر گیا
فیروز والہ (نامہ نگار) لاہور روڈ کی آبادی السعید چوک (کوٹ عبدالمالک) ٹریفک عملہ تعینات نہ ہونے کے باعث ٹریف جام رہنا معمول بن گیا شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے شہری حلقوں نے ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب اور ایس ایس پی ٹریفک شیخوپورہ ریجن سے مطالبہ کیا ہے کہ السعید چوک میں ٹریفک کنٹرول کرنے کیلئے عملہ تعینات کیا۔