ایک تصویر ایک کہانی…
گورنمنٹ وکٹوریہ گرلز کالج ہائی سکول مہاراجہ رنجیت سنگھ کے پوتے کنور نونہال سنگھ کی تاریخی حویلی میں قائم ہے یہ عمارت 1730میں تعمیر کی گئی۔ 1740میں اپنے والد کی وفات کے بعد کنور نونہال سنگھ پنجاب کا حکمران بنا اس کی وفات کے بعد اس کی والدہ رانی چندر کور نے حکومت سنبھال لی 841میں معزول ہونے کے بعد رانی نے یہاں رہائش اختیار کی۔ 1849میں جب انگریزوں نے پنجاب پر قبضہ کیا تو حویلی بھی انگریزوں کی عملداری میں آگئی 1860کے لگ بھگ یہاں لڑکیوں کاسکول کھولا گیا چالیس کمروں پر مشتمل یہ عمارت تین منزلوں پر محیط ہے ایک تہہ خانہ ہے اونچائی تقریباً 72فٹ ہے چھت اور دیواریں شیشے کاکام اور نقاش کے اعلیٰ نمونوں سے مزین ہے 1956میں اس عمارت کو تاریخی یادگار قرار دے دیا گیا وقت کے ساتھ ساتھ عمارت کی حالت بہت مخدوش ہوگئی اور اس کو خطرناک عمارت قرار دے دیا گیا ہے (فوٹو: گل نواز)