بھارتی جارحیت کیخلاف ورلڈ پاسبان ختم نبوت اور تنظیم آزادی کشمیرکے احتجاجی مظاہرے
لاہور (سپیشل رپورٹر) ورلڈ پاسبان ختم نبوت کے کارکنوں نے گزشتہ روز سیالکوٹ ورکنگ باؤنڈری پر بھارتی فوجی کی بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری سے 11پاکستانی شہریوں کی شہادت اور بیسیوں کے شدید زخمی ہونے پر بھارتی فائرنگ اور کھلم کھلا دہشتگردی کیخلاف قائد ورلڈ پاسبان ختم نبوت علامہ ممتاز اعوان کی قیادت میں ایک بھرپور احتجاجی مظاہرہ کیا ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے علامہ ممتاز اعوان، ڈاکٹر شاہد نصیر، مولانا اسلم ندیم، ایس اے جعفری و دیگرنے بھارتی فائرنگ پر شدید احتجاج کیا۔ دریں اثناء تنظیم آزاد ی کشمیر کے چیئرمین طارق بٹ کی زیر قیادت تنظیم کے کارکنوں اور سول سوسائٹی کے افراد نے بھارت فوج کی جارحیت کے خلاف مزنگ میں احتجاجی مظاہرہ کیا ۔