اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کیلئے 50 یونین کونسلز کی نئی حلقہ بندیوں کا آغاز
اسلام آباد (صباح نیوز) الیکشن کمشن آف پاکستان نے 30 نومبر کو ہونیوالے اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات کیلئے پچاس یونین کونسلز کی نئی حلقہ بندیوں کا آغاز کر دیا ہے۔ اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں کا سلسلہ جاری ہے۔ الیکشن کمشن نے نئی حلقہ بندیوں کی ابتدائی فہرست کی تیاری ہفتہ کے روز سے شروع کر دی ہے جو 22 ستمبر تک جاری رہے گی۔ ابتدائی فہرستوں کی اشاعت 26 ستمبر سے 30 ستمبر تک ہو گی۔ الیکشن کمشن کے مطابق یکم سے 5 اکتوبر تک حلقہ بندیوں پر اعتراضات وصول کیے جائیں گے جبکہ 6 سے 10 اکتوبر تک حلقہ بندیوں پر اعتراضات نمٹائیں جائیں گے۔ الیکشن کمشن کا کہنا ہے کہ 13 اکتوبر کو حلقہ بندیوں کا حتمی نوٹیفکیشن جاری کیا جائیگا۔