حساس اداروں نے ہوم ورک مکمل کرلیا دہشت گردوں کی معاونت کرنے والی فلاحی تنظیموں کے خلاف کریک ڈائون کا فیصلہ
کراچی (نمائندہ نوائے وقت) حساس اداروں نے کراچی میں فلاحی سرگرمیوں کی آڑ میں دہشت گردوں کی معاونت کرنے والی فلاحی تنظیموں کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ یہ فلاحی ادارے اپنے ایمبولینس اور دیگر سروسز کے ذریعہ ٹارگٹ کلنگ، اسلحہ کی منتقلی، اغواء برائے تاوان اور لاشوں کی اسمگلنگ میں ملوث ہیں۔ حساس اداروں نے اس حوالے سے تمام ہوم ورک مکمل کر لیا ہے جبکہ فلاحی تنظیموں میں کام کرنے والے اہلکار ٹارگٹ کلرز کے ساتھ مل کر ہدف کو نشانہ بنانے کے لئے مخبریاں بھی کرتے رہے ہیں۔ ٹارگٹ کلنگ کی وارداتوں میں ملوث گرفتار ملزمان نے دوران تفتیش انکشاف کیا ہے انہیں لاجسٹک سپورٹ فراہم کرنے میں شہر میں کام کرنے والے ریسکیو اداروں میں کام کرنے والے رضا کار ان کو مدد فراہم کرتے رہے ہیں۔