زمین پر مریخ کا تجربہ: 6 افراد کی ٹیم ہوائی کے ویران مقام پر قیام کریگی
نیویارک (بی بی سی) امریکی خلائی ادارے ناسا کی 6 افراد کی ایک ٹیم ریاست ہوائی کے ایک ویران اور بنجر آتش فشاں کے قریب قیام کرنے والی ہے۔ اس تجربے کا مقصد یہ دکھانا ہے کہ مریخ پر زندگی کس طرح گزاری جاسکتی ہے۔ تنہائی میں رہنے کا یہ تجربہ ایک سال تک جاری رہیگا اور یہ جمعہ سے شروع ہورہا ہے۔