تاریخی مقامات کو بچانے کیلئے تھری ڈی کیمروں کے استعمال کا منصوبہ
لندن (بی بی سی) ایک نئے منصوبے کے تحت لوگوں کو تھری ڈی تصاویر لینے والے کیمرے دئیے جا رہے ہیں تاکہ خود کو دولت اسلامیہ کہنے والی تنظیم کی طرف سے تباہ ہونے والے قدیم تاریخی مقامات کو محفوظ کیا جاسکے۔ ماہرین کے اس منصوبے کے تحت ہزاروں کی تعداد میں شہریوں کو کیمرے دیکر ان مقامات کی تصاویر لینے کو کہا جائیگا۔