سیالکوٹ: دو سیاسی گروپوں میں تصادم سے 11 افراد زخمی
سیالکوٹ (نوائے وقت رپورٹ) سیالکوٹ کے علاقے چٹی شیخاں میں دو سیاسی گروپوں میں مسلح تصادم میں 11 افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق ن لیگ کے دو گروپوں میں ریلی نکالنے پر کشیدگی چل رہی تھی۔ اس دوران مسلح تصادم ہوگیا۔