ترکی کے لڑاکا طیاروں کے شام میں داعش کے ٹھکانوں پر پہلے حملے
انقرہ (آن لائن) ترکی کے لڑاکا طیاروں نے امریکی قیادت میں انتہا پسند تنظیم 'داعش' کے خلاف ہونے والے آپریشن میں ہفتے کے روز پہلی مرتبہ حصہ لیا۔انقرہ دفتر خارجہ کے مطابق ترک فضائیہ کے لڑاکا طیاروں نے شام میں داعش کے خلاف حملے کئے۔ انتہا پسند تنظی کے خلاف امریکی قیادت میں بننے والے بین الاقوامی اتحاد میں شمولیت کے بعد ترک فضائیہ کی یہ کارروائی تھی۔پینٹاگان کے ایک ترجمان کے مطابق: 'امریکا اور ترکی نے ان تفصیلات کو آخری شکل دے دی ہے جو داعش کے خلاف آپریشن میں ترکی کی مکمل شمولیت کے لئے ضروری ہے۔داعش کے خلاف جنگ میں شمولیت کے بعد ترک لڑاکا طیارے اس ایئر کمانڈ سسٹم کا حصہ ہوں گے جو اتحاد میں لڑاکا طیاروں کے حملوں کی نگرانی اور کوارڈی نیشن کا فریضہ سرانجام دیتا ہے۔