وزیراعلی پنجاب میاں شہباز شریف نے گزشتہ روز سول سیکرٹریٹ میں ویڈیو کانفرنس کے ذریعے اعلی سطح کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سیف سٹی پراجیکٹ کے امور پر پیشرفت کا جائزہ لیا۔
اس وقت پورا ملک دہشتگردی کی لپیٹ میں ہے۔ پاک فوج ‘ رینجرز‘ ایف سی اور قانون نافذ کرنیوالے ادارے دہشتگردوں کی سرکوبی کیلئے صف آرا ہیں ان حالات میں پنجاب حکومت کا سیف سٹی اتھارٹی تشکیل دینا دہشتگردی کو کچلنے کیلئے اہم ثابت ہو گا۔ اس منصوبے سے نہ صرف جرائم کنٹرول کئے جا سکیں گے بلکہ شرپسند عناصر پربھی کڑی نظر رکھی جا سکے گی۔ موجودہ حالات میں اس منصوبے کی اہمیت بڑھ گئی ہے۔ جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کرکے شہروں کو محفوظ بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ پہلے مرحلے میں لاہور سے یہ منصوبہ شروع کرکے اسے محفوظ بنائیں۔ بعدازاں اس کو دیگر بڑے شہروں تک پھیلایا جائے۔ اس منصوبے پر قومی جذبے کے تحت کام کیا جائے۔ جس قدر اس منصوبے پر کام جلد ہو گا ویسے ہی عوام جلد محفوظ ہو جائینگے۔ حکومت اس منصوبے پر جلد کام شروع کرے کیونکہ یہ منصوبہ وقت کی ضرورت ہے۔
"ـکب ٹھہرے گا درد اے دل"
Mar 27, 2024