افغانستان میں نئے اتحاد کے قیام کی امریکی کوششیں زلمے خلیل زاد کو صدارت کیلئے نامزد کیا جائے گا
کابل (خصوصی رپورٹ) افغانستان میں نئے اتحاد کے قیام کے لئے امریکہ نے کوششوں کا آغاز کر دیا ہے۔ امت کی رپورٹ کے مطابق نئی صف بندی کے لئے ہی زلمے خلیل زاد کابل پہنچ چکے ہیں اور انہوں نے شوری نظار اور جمعیت اسلامی کے رہنمائوں سے ملاقاتیں کی ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ’’نیشنل سالویشن فرنٹ‘‘ میں دیگر جماعتوں کو شامل کرکے زلمے خلیل زاد کو صدارت کے لئے نامزد کیا جائے گا۔