لندن ( آصف محمود سے) صدر زرداری اور وزیراعظم گیلانی کے خصوصی ایلچی کی حیثیت سے وزیر داخلہ رحمن ملک لندن سے جدہ پہنچ گئے۔ جدہ کے شاہی ہوائی اڈے پر ان کا استقبال سعودی عرب کے نائب وزیر داخلہ شہزادہ محمد بن نائف نے کیا۔ ملاقات میں رحمن ملک نے سعودی عرب کے نائب وزیر داخلہ شہزادہ محمد بن نائف پر قاتلانہ حملے پر حکومت پاکستان‘ صدر‘ وزیراعظم اور پاکستانی عوام کی جانب سے سخت تشویش کا اظہار کیا۔ اس موقع پر شہزادہ محمد بن نائف نے پاکستانی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔ رحمن ملک خادم الحرمین الشریفین شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز سے ملاقات کرکے انہیں پاکستانی سربراہوں کا پیغام پہنچائیں گے۔ وزیر داخلہ عمرہ کی ادائیگی اور روضہ رسول پر حاضری کے علاوہ دیگر سعودی قیادت اور شاہی خاندان کے افراد سے بھی ملیں گے۔ نوائے وقت اور وقت ٹی وی سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سعودی عرب اور پاکستان کے عوام اور قیادت میں نہ مٹنے والا رشتہ قائم ہے اور ہماری خواہش ہے کہ اس میں مزید اضافہ ہو۔ لندن سے آصف محمود کے مطابق رحمان ملک نے جدہ سے نوائے وقت/ دی نیشن کو بتایا کہ وہ آج شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز سے ملاقات کریں گے۔ وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ انہوں نے اسلام آباد میں امیگریشن اینڈ پاسپورٹ کے ڈائریکٹر جنرل کو ہدایات جاری کردی ہیں کہ فوری طور پر 7000 پاکستانی پاسپورٹ لندن بھجوائے تاکہ وہ پاکستانی جو برطانیہ میں غیرقانوین طور پر مقیم ہیں۔ ایسے افراد باعزت طریقے سے واپس پاکستان جاسکیں۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024