کینالز منصوبے کو ختم کرنے کا نوٹیفکیشن خوش آئند ہے ،صاحبزادہ ابوالخیر

Apr 30, 2025

حیدرآباد( بیورو رپورٹ )جمعیت علما پاکستان کا اعلی سطحی ہنگامی اجلاس جے یو پی و ملی یکجہتی کونسل کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیرمحمد زبیر کی زیر صدارت رکن الاسلام جامعہ مجددیہ حیدرآباد میں ہوا جس میں کینالز منصوبہ کے خلاف احتجاج کرنے پر جے یو پی صوبہ سندھ کے صدر علامہ صاحبزادہ افتخار احمد عباسی کی نظر بندی کی مذمت کی گئی اجلاس میں سندھ حکومت کومتنبہ کیاگیا کہ اس قسم کے اوچھے ہتھکنڈے اختیار کر کے عوام میں اشتعال پیداکرکے مزید حالات خراب نہ کریں کراچی، حیدرآباد، بدین، نواب شاہ،میرپور خاس اور سندھ کے دیگر شہروں میں کینالز منصوبہ کے خلاف احتجاج کرنے والوں کو گرفتار کر کے سندھ حکومت بلال بھٹو زرداری کے اعلان کی کھلی نفی کررہی ہے جب بلال بھٹو زرداری نے خود اعلان کردیا ہے کہ کینالز منصوبہ ختم کرنا خوش آئند تو پھر کیوں حکومت اس منصوبہ کو ختم کرنے کیلئے لت و لعل سے کام لے رہی ہے اور اشتعال انگیز اقدامات کر کے عوام کو مشتعل کیا جارہا ہے انہوں نے سندھ حکومت سے مطالبہ کیا مرکزی حکومت  اورجے یو پی سندھ کے صدرصاحبزادہ افتخار احمد عباسی کی نظربندی ختم کریں اور کینالز منصوبہ کیخلاف صدائے حق بلند کرنے والے افراد کو فوری طور پر رہا کیا جائے۔اجلاس میں جے یو پی کے مرکزی ترجمان ڈاکٹر یونس دانش،جے یو پی سندھ کے نائب صدر پیر سید عبدالغنی شاہ مجددی حسینی، چاندنبی صدیقی نے شرکت کی۔

مزیدخبریں