خیرپور ، بینظیر یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی اینڈ اسکلز ڈویلپمنٹ بین الاقوامی کانفرنس کا آغاز

Apr 30, 2025

خیرپور (بیورورپورٹ )بی بی ایس یو ٹی ایس ڈی خیرپور میں IMCEET 2025 بین الاقوامی کانفرنس کا آغاز بینظیر بھٹو شہید یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی اینڈ اسکلز ڈویلپمنٹ (BBSUTSD) خیرپور میر میں تیسری بین الاقوامی کثیر الجہتی کانفرنس (IMCEET 2025) کا آغاز تقریب کے مہمان خصوصی سندھ کے سابق وزیر اعلیٰ سید قائم علی شاہ تھے، جبکہ خیرپور کالج آف ایگریکلچر اینڈ مینجمنٹ سائنسز (KCAMAS) کے پرنسپل ڈاکٹر سید علی رضا شاہ نے بھی شرکت کی یہ کانفرنس BBSUTSD اور KCAMAS کے اشتراک سے اور سندھ ہائیر ایجوکیشن کمیشن (HEC) کی  سرپرستی میں منعقد ہو رہی ہے یونیورسٹی انتظامیہ نے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر رسول بخش مہر کا خصوصی شکریہ ادا کیا جنہوں نے اس علمی تعاون کو ممکن بنایا خیرپور کالج آف ایگریکلچر اینڈ مینجمنٹ سائنسز (KCAMAS) کے اساتذہ اور بڑی تعداد میں طلباء نے بھرپور شرکت کی یہ کانفرنس  30 اپریل 2025 تک ہائبرڈ طریقے سے جاری رہے گی امریکہ، برطانیہ، ڈنمارک، آسٹریلیا، چین، ملائیشیا اور پاکستان سے تعلق رکھنے والے محققین سول انجینئرنگ، مصنوعی ذہانت، قابل تجدید توانائی، زراعت، بایوٹیکنالوجی اور روبوٹکس میں اپنی تحقیق پیش کر رہے ہیں سید قائم علی شاہ نے افتتاحی خطاب میں سائنس، تحقیق اور ہنر کے فروغ کی ضرورت پر زور دیا اور BBSUTSD کی کاوشوں کو سراہا کانفرنس کے چیئرمین ڈاکٹر حسن علی سومرو نے مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور تحقیق اور جدت کی اہمیت پر روشنی ڈالی منتخب تحقیقی مقالے MURJET اور سکھر آئی بی اے جرنل آف ایمرجنگ ٹیکنالوجیز میں شائع کیے جائیں گے۔

مزیدخبریں