تفصیلات کے مطابق منگل کی شب کو دریائے سندھ سے متنازعہ چھہ کینال نکالنے کیخلاف میہڑ میں وکلا۔ایس یو پی سمیت قومپرست تنظیموں کے سکندر سوڈھر۔منور جتوئی ایڈوکیٹ۔سعید پہنور ایڈو کیٹ اور دیگر سمیت سینکڑوں کارکنان نے انڈس ہائی وے اعوان ککول واھ موری پر 3 گھنٹے تک دھرنا دے کر ٹریفک معطل کردی گئی۔ گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں ہیں دھرنے کے شرکاء نے پانی پے ڈاکہ نامنظور دریائے سندھو پے ڈاکہ نامنظور کے زوردار نعرے لگائے گئے۔ جبکہ مظاہرین نے خود دھرنا ختم کرکے واپس جا رھے تھے تو ٹریفک بحال کرنے کیلیئے آئی ہوئی پولیس اہلکاروں اور مظاہرین آمنے سامنے ہوگئے اس دوران تلخ کلامی اور جھڑپ ہو گئی ،۔پولیس نے کارکنوں پر لاٹھیاں برسائیں تو بھگدڑ مچ گئی۔ کارکنوں نے بھی پولیس پر پتھراو شروع کیا۔ جسے میں ایس ایچ او بی سیکشن اصغر تنیو اور پولیس اھلکار محمد حنیف سیال معمولی زخمی ہوگئے۔ جن کو تعلقہ اسپتال میں طبی امداد دی گئی۔ جس کے بعد قومپرست کارکنوں نے دوبارہ پولیس گردی کیخلاف انڈس ہائی وے حاصل کھوسو چوک پر آدھے گھنٹے تک دھرنا دت کر پولیس کیخلاف شدید نعرے بازی کی گئی۔ مظاہرین نے الزام لگایا کہ پرامن کارکنوں پر پولیس نے لاٹھی کرکے زیادتی کی ہے۔ پولیس کیخلاف کاروائی کی جائے۔ بعد میں احتجاج ختم ہونے پر ٹریفک بحال ہوگئی ہے۔مقدمہ درج نھیں ہوسکا۔
میہڑ میں کینالز منصوبے کے خلاف دھرنے میںجھڑپ،2پولیس اہلکار زخمی
Apr 30, 2025