راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹرسے)سی پی او سید خالد ہمدانی نے یو پی چرچ نزد فوارہ چوک میں کھلی کچہری منعقد کی ، چیف ٹریفک آفیسر،ایس پی راول ڈویژن، ڈی ایس پی سٹی،ایس ایچ اوز سٹی سرکل,انجمن تاجران،ممبرز امن کمیٹی سمیت شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی، سی پی او سید خالد ہمدانی نے شہریوں کے مسائل سنے اور ان کے حل کے لئے موقع پر احکامات جاری کئے،سی پی او نے افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ مارک کردہ درخواستوں پر دئیے گئے ٹائم کے اندر قانونی کاروائی کو یقینی بنایا جائے، سی پی او سید خالد ہمدانی کا کہنا تھا کہ تھانوں میں شہریوں کے لئے بہترین سروس ڈیلیوری کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔
تھانوں میں شہریوں کیلئے بہترین سروس ڈیلیوری کویقینی بنایا جائے،سی پی او
Apr 30, 2025