سابق آئی جی پولیس ایم آر ضیا مرحوم کی بیوہ کی رسم قل  ادا کی گئی

Apr 30, 2025

راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)سابق آئی جی پولیس ایم آر ضیا مرحوم کی بیوہ محترمہ ، ڈی ایس پی آر آئی بی مرزا زمان رضا ،ڈی ایس پی سپیشل برانچ راولپنڈی مرزا یوسف رضا اور آفیسر آئی بی راولپنڈی مرزا ہاشم رضا کی والدہ محترمہ جو گزشتہ روز رضائے الہی سے وفات پا گئی تھیں مرحومہ کی رسم قل مورخہ 29 اپریل ، بروز منگل بعد نماز عصر مکان نمبر 450 ، سٹریٹ 82 - B سیکٹر 3 گلشن آباد اڈیالہ روڈ راولپنڈی میں ادا کی گئی جس میں وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی ، ایم پی اے ضیا اللہ شاہ ،سابق ایم این اے راجہ جاوید اخلاص ،سابق ایم این اے چوہدری محمد ریاض ، ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی بابر سرفراز الپا، ڈی آئی جی افضال احمد کوثر ، ڈی آئی جی اسرار عباسی ،ڈی آئی جی انعام الرحمن ،ایڈیشنل کمشنر نزارت ، ایس ایس پی رانا شاہد ، ایس ایس پی ڈاکٹر سید مصطفی تنویر ، اے ڈی سی جی راولپنڈی حسان طارق ، ایس ایس پی شبیہ الحسن ، ایس ایس پی عمران رزاق ، ایس پی فیصل سلیم ، ایس ایس پی رینج کرائم ، ریجنل آفیسر ایس ایس پی سمیت بہت بڑی تعداد میں شہریوں اور ان کے عزیز و اقارب نے شرکت کی ممتاز عالم دین مولانا دائود نے مرحومہ کے ایصال ثواب اور بلندی درجات کی دعا کرائی ۔

مزیدخبریں