گوجرخان میں فلسطین کے مظلوم اور نہتے مسلمانوں سے اظہار یکجہتی  

Apr 30, 2025

 گوجرخان (نامہ نگار)گوجرخان شہر میں فلسطین کے مظلوم اور نہتے مسلمانوں سے اظہار یکجہتی اور اسرائیلی مصنوعات کے بائیکاٹ کی مہم زور و شور سے جاری ہے اس سلسلے میں لبیک یا اقصی گوجرخان کے کارکنان شہر کے مختلف بازاروں میں کتبے اٹھا کر تاجروں کے ساتھ مل کر آگاہی واک کرتے ہیں جس سے لوگوں میں اسرائیلی مصنوعات بارے آگاہی ہوتی جا رہی ہے اور وہ اسرائیلی مصنوعات کی خریداری سے بچنے لگے ہیں گزشتہ روز بھی لبیک یا اقصی گوجرخان کے زیر اہتمام حلوائی گلی ہاسٹل والی گلی میں آگاہی واک کی گئی جس میں شرکاء نے کتبے اور پینا فلیکس اٹھا رکھے تھے جن پر اسرائیلی مصنوعات کے بائیکاٹ کا مطالبہ درج تھا جبکہ شرکاء اسرائیلی مصنوعات کے بائیکاٹ کے نعرے بھی لگا رہے تھے تاجروں نے اپنی دکانوں کے باہر کھڑے ہو کر آگاہی واک کے شرکاء کا ساتھ بھی دیا آگاہی واک کے اختتام پر فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کی آزادی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔

مزیدخبریں