بیول(نامہ نگار)سابق وزیراعظم پاکستان موجودہ ایم این اے راجہ پرویز اشرف ہمیشہ تعمیر وترقی کے لیے کوشاں رہے پنجاب یونیورسٹی پوٹھوہار کیمپس میں داخل شروع ہونے کو جا رہا ہے نام نہاد شکست خور عناصر عوام کے سامنے منہ چھپاتے پھر رہے ہیں منفی بیبنیاد پروپیگنڈہ کر کے راجہ پرویز اشرف کو عوام کے دلوں سے نکل نہیں سکتے نوجوان نسل کے دشمن اصل میں ایک پرائیوٹ یونیورسٹی کے ذریعے جھوٹ بول کر عوام کو بیوقوف بنا چاہتے ہیں لیکن گوجر خان کی عوام باشعور شہری ہیں وہ راجہ پرویز اشرف کی خدمات کو کسی صورت فراموش نہیں کرنا چاہتے کیونکہ انہوں نے شہیدوں غازیوں کی دھرتی کی پہچان پوری دنیا میں کروائی سیاسی مخالفین نے ہمیشہ ان کی کردار کشی کے سوائے کھچہ نہیں کیا مرکز اور صوبہ میں حکومت ہونے کے باوجود مسلم لیگ ن نے کوئی قابل ذکر کام نہیں کیا ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلزپارٹی تحصیل گوجر خان کے سیکرٹری اطلاعات و نشریات ایم مقصود قریشی نے اپنے بیان میں کیا ۔
راجہ پرویز اشرف ہمیشہ تعمیر وترقی کے لیے کوشاں رہے،مقصود قریشی
Apr 30, 2025