اسلام آباد (وقائع نگار) اسلام آباد ہائیکورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے لاہور کے مقدمہ میں پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ پاچ مئی تک کی حفاظتی ضمانت منظور کرتے ہوئے پولیس کو گرفتاری سے روک دیا۔ عالیہ حمزہ نے موقف اختیار کیاکہ گرفتاری کا خدشہ ہے، متعلقہ عدالت پیش ہونا ہے، عالیہ حمزہ نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ارباب اختیار کو نجانے میری کون سی بات بری لگی کہ ایف آئی آرز پر ایف آئی آرز درج ہو رہی ہیں، مجھے تو یاد بھی نہیں کہ کتنے مقدمات درج ہو چکے ہیں، پاکستان کے ہر شہر میں مقدمہ ہے، یہاں تو گرفتاری پہلے ہو جاتی ہے اور بعد میں سوچا جاتا ہے کہ ایف آئی آر کیا دی جائے۔ میرے خلاف ایک نیا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ پرامن احتجاج پر ایک جیسی کاپی پیسٹ والی ایف آئی آرز درج کرنا بند کر دیں۔ احتجاج، ریلیاں اور کنونشن ہوں گے، یہ ہمارا آئینی و جمہوری حق ہے، ہم عدالتوں کو آ کر بتاتے ہیں کہ آپ کی کوئی اوقات نہیں، آپ ضمانت دیں یا کچھ بھی کریں، انہوں نے جب گرفتار کرنا ہوتا ہے تو کر لیتے ہیں۔
لاہور کے مقدمہ میں عالیہ حمزہ کی اسلام آباد ہائیکورٹ سے 5 مئی تک حفاظتی ضمانت منظور
Apr 30, 2025