فلسطینی ڈاکٹرزکو ہاؤس جاب ، سہولیات فراہم کی جائیں:سپیکر پنجاب اسمبلی 

Apr 30, 2025

لاہور(نیوز رپورٹر+خصوصی نامہ نگار+لیڈی رپورٹر) نجی یونیورسٹی میں فلسطینی طلبہ میں تقسیم اسناد کی تقریب ہوئی۔ سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان، وزرائے صحت خواجہ عمران نذیر اور خواجہ سلمان رفیق نے بطور مہمان خاص شرکت کی،فلسطینی سفیر ‘  اساتذہ اور دیگرمہمان بھی شریک ہوئے۔27 فلسطینی طلبہ کو اسناد سے نوازا گیا۔ سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے کہا فلسطینی نوجوان ڈاکٹرز کے لیے ہاؤس جاب اور دیگر سہولیات فراہم کی جائیں۔خواجہ سلمان رفیق نے کہا فلسطین مسلمانوں کیلئے لائق احترام ہے۔کئی دہائیوں سے کشمیر سمیت فلسطین میں انسانی حقوق پامال کئے جا رہے ہیں۔صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر نے کہاپاکستان ہمیشہ کشمیر اور فلسطین کی حمایت جاری رکھے گا۔صوبائی وزراء نے فلسطینی طلبہ کو پاکستان میں ملازمت کرنے کی پیشکش کی۔علاوہ ازیںصوبائی و زیرصحت خواجہ سلمان رفیق نے وائس چانسلرز، پرنسپلز اور ایم ایس صاحبان کو ہدایت کی ہے کہ وہ ہسپتالوں میں ہاؤس افسروں اور پی جی ٹرینیزکی حاضری یقینی بنائیں۔ ڈیوٹی پر واپس نہ آنے والے ڈاکٹرزکے خلاف تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔علاوہ ازیںصوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ لاہور پر عازمین حج کے اعزاز میں تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی‘عازمین حج کو پھولوں کے ہار پہنائے اور کیک بھی کاٹا۔ خواجہ سلمان رفیق نے کہاعازمین حج کو متبارک سفر کی مبارک دیتے ہوئے کہا یہ عازمین حج کی لاہور سے پہلی فلائٹ ہے‘ اہل وطن کو دعائوں میں یاد رکھیں۔

مزیدخبریں