لاہور (نیوز رپورٹر) ستھیال ویلفیئر ایسوسی ایشن پنجاب حافظ آباد کا 14 واں سالانہ کنونشن زیر صدارت چیئرمین ڈاکٹر طارق جاوید ستھیال ہوا اجلاس کے مہمان خصوصی کرنل (ریٹائرڈ) سید احمد ندیم قادری تمغہ امتیاز، رشید احمد بھٹی اور راجپوتانہ اتحاد کراچی کے صدر قاضی عبدالغفار تھے۔ دیگر مہمانوں میں ڈاکٹر عبدالجبار سابقہ پرنسپل گورنمنٹ کالج فیصل آباد و چیئرمین ستھیال فیصل آباد، ستھیال ویلفیئر ایسوسی ایشن پاکستان کے سرپرست میاں منظور حسین صدیقی، چودھری محمد سردار سابق ڈپٹی رجسٹرار یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ انیمینل سائنسز لاہور رانا گلفام حیدر ڈی او انڈسٹری جھنگ سی ڈی اے اسلام آباد کے ڈائریکٹر رانا محمد اکرم رانا خال حسین مسلم لیگ ن ننکانہ کے محمد انور صدیقی اور سندھ اور پنجاب کے 27 اضلاع سے دیگر مہمانان گرامی شامل تھے۔ ستھیال ویلفیئر ایسوسی ایشن کی جانب سے مہمانان گرامی کو پنجاب کی ثقافت کی علمبردار پگڑیاں پہنائی گئیں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کرنل (ریٹائرڈ) سید احمد ندیم قادری نے تعلیم کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ نوجوانوں کو اعلیٰ زیور تعلیم سے ضرور آراستہ کریں انہوں نے ایک تھنک ٹینک بنانے پر بھی زور دیا جو ایسوسی ایشن کے مقاصد کے حصول کیلئے لائحہ عمل مرتب کر سکے ۔ رانا انتظار علی نے سندھ، پنجاب، اسلام آباد اور دیگر علاقوں سے آئے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔ آخر میں مہمانوں کی شاندار رضیافت کی گئی۔
نوجوانوں کو اعلیٰ زیور تعلیم سے ضرور آراستہ کریں :سید احمد ندیم قادری
Apr 30, 2025