پاکستان اپنے قدرتی وسائل کی حفاظت کیلئے تیار ہے:جہاں آراء وٹو 

Apr 30, 2025

لاہور (نیوز رپورٹر)وائس چیئرپرسن پنجاب سوشل پروٹیکشن اتھارٹی جہاں آراء منظور وٹو نے لاہور پریس کلب میں عوامی یوتھ موومنٹ کے زیرِ اہتمام ریڈ لائن پاکستان یوتھ کانفرنس میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ اس کانفرنس میں آبی بحران، بھارتی آبی جارحیت، قومی سلامتی خطرات جیسے امور پر گفتگو کی گئی۔ وائس چیئرپرسن جہاں آراء منظور وٹو نے کہا پاکستان نے ہمیشہ امن کی بات کی ، بین الاقوامی معاہدوں کی پاسداری کی، لیکن اگر قدرتی وسائل یا خودمختاری کو خطرہ لاحق ہوا تو پاکستان کسی بھی سطح پر اپنی حفاظت کیلئے تیار ہے۔ انہوںنے نوجوانوں کو مخاطب کرتے کہا وقت آ گیا ہے کہ ہم بحیثیت قوم بیدار ہوں۔

مزیدخبریں