لاہور(نیوز رپورٹر )نیشنل اسکول آف پبلک پالیسی(این ایس پی پی)میں منگل کے روز مصنفہ کرن خورشید کی کتابNational Management Course " A Journey Together کی شاندار تقریبِ رونمائی ہوئی۔ یہ کتاب منصفہ نے ریکٹر این ایس پی پی ڈاکٹر اعجاز منیر کی ایما پر تحریر کی۔مقصد ادارے کے افسران کی تربیت سے متعلق ادارے کے کردار کو اجاگر کرناہے۔ تقریب میں ریکٹر این ایس پی پی ڈاکٹر اعجاز منیر، سابق ڈین سٹاف کالج نعیم اسلم ‘سابق پرنسپل پاکستان ایڈمنسٹریٹو سٹاف کالج خالد محمود ،سابق وفاقی سیکرٹری سہیل احمد نے بھی کتاب پر اظہار خیال کیا۔ تقریب میں سٹاف کالج کے اساتذہ ، فیکلٹی ممبران و دیگر افسران نے شرکت کی۔ ریکٹر این ایس پی پی ڈاکٹر اعجاز منیر نے کہا مصنفہ کرن خورشید نے محنت اور لگن سے اس کتاب کو مکمل کیا، اس کتاب میں پہلے سٹاف کالج کورس سے122 سٹاف کالج کورس کی تاریخ بیان کی گئی ہے اور کتاب شاندار تصاویر اور ماضی کی یادوں کا مجموعہ ہے۔
نیشنل سکول آف پبلک پالیسی میں مصنفہ کرن خورشید کی کتاب کی تقریب رونمائی
Apr 30, 2025