لاہور (نیوز رپورٹر) لاہور جنرل ہسپتال انتظامیہ نے 18ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کرکے ملازمین کو حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کر دی۔ ایم ایس ڈاکٹر فریاد حسین کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق اگر کوئی ملازم ڈیوٹی سے غیر حاضر پایا گیا تو اسکے خلاف محکمانہ کاروائی ہوگی۔ ڈائریکٹر ایمرجنسی، او پی ڈی اور انتظامی ڈاکٹرز،ڈپٹی چیف نرسنگ سپرنٹنڈنٹ ماتحت سٹاف کی حاضری یقینی بنائیں۔
لاہور جنرل ہسپتال کے 18ملازمین کی چھٹیاں منسوخ ‘ حاضری یقینی بنانے کی ہدایت
Apr 30, 2025