اوورسیز انویسٹرز چیمبرنے وفاقی بجٹ سے متعلق سفارشات پیش کردی  

Apr 30, 2025

لاہور(کامرس رپورٹر) اوورسیز انویسٹرز چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے وفاقی بجٹ2025-26 کیلئے اپنی سفارشات میں ٹیکس بیس کی توسیع، کمپلائنس کی تعمیل، سرمایہ کاری میں سہولت فراہم کرنے اور ایف بی آر کے ریونیومیں اضافہ کیلئے ایک جامع ٹیکس اصلاحات کا روڈ میپ پیش کیا ہے۔ او آئی سی سی آئی نے اپنی سفارشات میںزوردیا ہے کہ تمام شعبے اپنی جی ڈی پی میں شراکت کے مطابق مساوی طورپر ٹیکس ادا کریں تو ٹیکس ٹو جی ڈی پی کے موجودہ تناسب جو 10فیصد سے بھی کم ہے کو تقریباً14فیصد تک بڑھا یاجاسکتا ہے۔مالی سال کیلئے کارپوریٹ ٹیکس شرح 28فیصد کی جائے اور سالانہ ایک فیصد کم کرکے 5سالوں میں اسے 25فیصدتک لایا جائے۔او آئی سی سی آئی نے اشیاء پر سیلز ٹیکس کی شرح کو فوری طورپر 17فیصدکرنے کی بھی سفارش کی ہے۔ ٹیکس بیس کو بڑھانے کیلئے کم ٹیکس دینے والے شعبوں کو ٹیکس نیٹ میں لانے پر زور دیا اورسپر ٹیکس کو 3سالوں کے دوران بتدریج ختم کرنے کا مطالبہ کیا ۔

مزیدخبریں