گوجرانوالہ:خواتین کالج سیٹلائٹ ٹائون کیمپس میں بیوٹیفیکیشن مقابلہ

Apr 30, 2025

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) گورنمنٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین سیٹلائٹ ٹائون میں کیمپس بیوٹیفیکیشن مقابلہ کامیابی سے ہوا، اس کا مقصد کالج کی خوبصورتی بڑھانے اور طالبات میں احساس ذمہ داری، شکر گزاری اور ٹیم ورک کو فروغ دینا تھا۔اس موقع پرمہمان خصوصی شبیر حسین بٹ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو نے طالبات اور اساتذہ کی محنت کو سراہا اور طالبات سے گفتگو کرتے ان کے سیکھنے کے جذبے کی تعریف کی اس موقع پر صنعتکارخلیق احمد منہاس ، ڈائریکٹر اور ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز نے بھی شرکا کی محنت کی  تعریف کی، پرنسپل ڈاکٹر لبنی اخلاق خان کی قیادت کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا،پہلی پوزیشن انگلش اور اکنامکس ڈیپارٹمنٹ نے حاصل کی دوسری پوزیشن کیمسٹری اور سائیکالوجی ڈیپارٹمنٹ نے حاصل کی اور تیسری پوزیشن پر زولوجی اور اسلامک سٹڈیز ڈیپارٹمنٹ آئے۔

مزیدخبریں