برفی بنانے والے چلر سے بدبودار پانی نکلنے کا معاملہ‘شہری پریشان

Apr 30, 2025

کامونکی(نمائندہ خصوصی) برفی بنانے والی چلر سے بدبودار پانی نکلنے کا معاملہ۔ اہل علاقہ نے وزیر اعلیٰ پنجاب کو درخواست دیدی، بتایا گیاہے کہ نواحی گاؤں منڈیالہ پونائچ میں ایک شخص نے برفی بنانے کیلئے ایک چلر نصب کیا ہواہے جہاں جنوبی پنجاب سے دودھ لا کر اس سے پانی الگ کرنے کیلئے مبینہ طور پر کیمیکل استعمال کیا جاتا ہے اور جو پانی نکل کر باہر اکٹھا ہوجاتا ہے اس سے انتہائی گندی بدبو آتی ہے جس سے کامونکی سے ننگل دوسنگھ جانے والے راہگیر اور اہل علاقہ شدید پریشان ہیں بلکہ چھجوکی اور منڈیالہ پونائچ کے بچے بھی مختلف بیماریوں کا شکار ہو رہے ہیں متاثرین نے اسسٹنٹ کمشنر کامونکی، ڈی سی گوجرانوالہ، فوڈ اتھارٹی اور محکمہ ماحولیات کو متعدد درخواستیں دیں مگر کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔ علاقہ کے لوگوں محمد بوٹا شاہ ، رانا بوندو خاں اور تاج محمد وغیرہ نے وزیر اعلیٰ پنجاب کودرخواست دے کر دادرسی کی اپیل کی ہے۔

مزیدخبریں