ایمن آباد (نمائندہ نوائے وقت ) سپائیر پریمیئر سنٹر کامونکی کے زیر اہتمام پنجاب فیسٹیول دنگل کا اہتمام کیا گیا جس میں پہلوان نے فن پہلوانی کا مظاہرہ کیا، پنجاب فیسٹیول دنگل کے مہمانان گرامی میں اعجاز نور میر، حافظ مبشر اقبال، راشد مقصود، عمر خالد، شاہد رشید بٹ، حاجی محمد ارشد تھے۔ تقریب سے خطاب کرتے مقررین کا کہنا تھا کہ نوجوان نسل کو کھیلوں جیسی مثبت سرگرمیوں کی طرف راغب کر کے معاشرہ کو جرائم سے پاک کیا جا سکتا ہے۔
سپائیر پریمیئر سنٹر کامونکی کے زیراہتمام پنجاب فیسٹیول دنگل
Apr 30, 2025