تبدیلی تفتیش بورڈ‘ناقص کارکردگی ‘متعدد تھانوں کے افسروں کی سرزنش

Apr 30, 2025

لاہور(نامہ نگار)ایس ایس پی انویسٹی گیشن لاہور محمد نوید کی صدارت میں تبدیلی تفتیش فرسٹ بورڈ کا انعقاد کیا گیا۔ تمام ڈویژنز کے ایس پیز نے شرکت کی۔ قتل، اقدام قتل،اغوا ، چیک ڈس آنر، امانت میں خیانت، دھوکہ دہی اور چوری کے 24 مقدمات زیر بحث آئے۔ تفتیشی افسران اور فریقین نے اپنے اپنے موقف سے افسران کو آگاہ کیا۔میرٹ پر تفتیش نہ کرنیوالے متعدد تھانوں کے افسران کی سرزنش کی گئی اور انہیں شوکاز نوٹس جاری کئے گئے۔ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد نوید نے کہا کہ رواں سال کے دوران 27 تبدیلی تفتیش بورڈز میں792 کیسز کو سنا گیا۔عوامی شکایات، مشکلات اور ان کے فوری ازالے کو یقینی بنایا جائے۔شہریوں کو میرٹ پر انصاف کی فراہمی کو ہمیشہ مقدم رکھا جائیگا۔فرائض کی انجام دہی میں غفلت ہرگز برداشت نہیں کی جائیگی۔خواتین اور بچوں سے متعلقہ مقدمات کو ہنگامی بنیادوں پر نمٹایا جارہا ہے۔

مزیدخبریں