لاہور(سپورٹس رپورٹر)اسلام آباد یونائیٹڈ کے کھلاڑی صاحبزادہ فرحان نے کہاہے کہ لاہور قلندرز کے خلاف کھیلنے کیلئے پْرجوش ہوں۔ گزشتہ سیزن میں لاہور قلندرز کا حصہ تھا، ہر کوئی کہہ رہا ہے کہ لاہور قلندرز کیخلاف اچھا پرفارم کرنا ہے لیکن میں نے ہر ٹیم کیخلاف اچھا کھیلنا ہے یہی میری جاب ہے۔ میرا ہدف یہی تھا کی جس طرح ڈومیسٹک کرکٹ میں کھیلا ہوں ویسے ہی پی ایس ایل میں کھیلوں، نیشنل ٹی ٹونٹی کپ میں 2 سنچریاں بنانے کا ہدف تھا، 3 بنائیں اب بھی تسلسل برقرار رکھنا ہے۔ پی ایس ایل کی دو تین فرنچائزز کی ری پلیسمنٹ رہتی تھی جو کہ میرے لیے اچھی بات تھی، اسلام آباد یونائیٹڈ نے مجھے منتخب کیا اور یہاں بھی فارم جاری ہے۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کا کمبی نیشن اچھا بن گیا ہے اور یہ ڈریسنگ روم کے ماحول کی وجہ سے ہے۔
لاہور قلندرز کے خلاف کھیلنے کیلئے پْرجوش ہوں:صاحبزادہ فرحان
Apr 30, 2025