واربرٹن (نامہ نگار) واربرٹن شہر میں سوئی گیس کی طویل اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے شہریوں کی روزمرہ زندگی مفلوج کر کے رکھ دی۔ شہری حلقوں کی جانب سے شدید احتجاج کیا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 18 گھنٹے گیس کی بندش سے شہریوں کو کھانا تیار کرنے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، جبکہ خواتین سب سے زیادہ متاثر ہو رہی ہیں۔عوامی حلقوں نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ گھریلو صارفین کو نظر انداز کر کے صنعتی فیکٹریوں کو گیس فراہم کی جا رہی ہے،شہریوں نے حکومت سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔
واربرٹن میں سوئی گیس کی طویل بندش کیخلاف شہریوں کا احتجاج
Apr 30, 2025