بھارتی ریاست کرناٹک میں ہزاروں کرونا مریضوں اچانک گمشدگی، حکومت کےلیے بڑی مشکل کھڑی کرگئی۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پڑوسی ملک بھارت میں کرونا کی تباہ کاریاں تھمنے کا نام ہی نہیں لے رہی، کرونا کے لاپتہ مریض شہریوں کےلیے ڈراونا خواب بن گئے۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ بھارتی ریاست کرناٹک کے شہر بنگلور میں تین ہزار کرونا مریض اپنا موبائل فون بند کرکے گھروں سے لاپتہ ہوگئے ہیں۔ پولیس نے گمشدہ مریضوں کی تلاش شروع کردی ہے، حکومت کا کہنا ہے کہ لاپتہ کرونا مریض شہر و ریاست میں وبا کے پھیلا کا باعث سکتے ہیں۔ خیال رہے کہ بھارت میں گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران تین لاکھ 79 ہزار سے زائد افراد کرونا کا شکار ہوئے جب کہ ساڑھے تین ہزار سے زائد مریض 24 گھنٹے کے دوران جان کی بازی ہارے۔
"ـکب ٹھہرے گا درد اے دل"
Mar 27, 2024