اسلام آباد:پاکستان نے لائن آف کنٹرو ل پر بھارتی فوج کی جانب سے سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی پر بھارتی ناظم الامور کو دفتر خارجہ طلب کر کے شدید احتجاج ریکارڈ کرایا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان نے لائن آف کنٹرول پر بھارت کی جانب سے بلا اشتعال فائرنگ اور سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی پر بھارتی ناظم الامور کو دفتر خارجہ طلب کر لیا ،پاکستان نے شدید احتجاج ریکارڈ کرایا گیا۔
قبل ازیں بھارتی فورسز نے سیز فائر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں پاک فوج کے لانس نائیک علی باز شہید ہوگئے ۔ لانس نائیک علی باز کی عمر 34 سال تھی جبکہ ان کا تعلق کرک سے تھا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے رکھ چکری سیکٹر میں جان بوجھ کر شہری آباد ی کو نشانہ بنایا ۔ کیرنی گاوں میں بھارتی فورسز کی فائرنگ سے ایک سولہ سالہ لڑکی اور 52 سالہ خاتون بھی شہید ہوئیں۔ بھارتی فوج کی فائرنگ سے دس سالہ بچہ اور 55 سالہ خاتون زخمی ہوئیں۔ دونوں زخمیوں کو ہسپتال میں داخل کردیا گیا ہے جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فورسز نےکیلراور رکھ چکری سیکٹرز میں پاک فوج کی چوکیوں کو نشانہ بنایا۔ پاک فوج کی جانب سے بھرپوراورموثر کارروائی کی گئی، جس سے بھارتی فوج کو بھاری پیمانے پر جانی و مالی نقصان ہواہے ۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024