عوام کوسستی اشیاء کی فراہمی اولین ترجیح ہے :ڈپٹی کمشنرحافظ آباد
حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت)ڈپٹی کمشنر نوید شہزاد مرزا کا کہنا ہے کہ رمضان المبارک کے دوران عوام کو سستی اور معیاری اشیا ء خوردونوش کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے ۔ذخیرہ اندوزی اور مہنگے داموں اشیاء ضروریہ فروخت کرنے والے دوکاندار اور تاجر کسی رعائت کے مستحق نہیں۔