اطلاعات کے بارے میں وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت بدعنوانی سے پاک پاکستان ، ملک میں فوری انصاف اور مساوی حقوق کی فراہمی کے اپنے اہداف کے حصول میں کامیاب ہوگی۔آج رات کنونشن سنٹر اسلام آباد میں تحریک انصاف کے یوم تاسیس کی تیاریوں کا جائزہ لیتے ہوئے ذرائع ابلاغ سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف سسٹم کی تبدیلی کیلئے کام کررہی ہے جس کی بات عمران خان نے بائیس سال قبل کی تھی۔معاون خصوصی نے عوام سے کہا کہ وہ ملک کو مشکلات سے نکالنے کیلئے عمران خان کا ساتھ دیں۔
میرے ذہن میں سمائے خوف کو تسلّی بخش جواب کی ضرورت
Apr 17, 2024