خیبرپختونخوا اسمبلی کے سپیکر مشتاق احمد غنی نے منگل کے روز ایبٹ آباد میں خواتین کے لئے پنک بس سروس کا افتتاح کیا۔بس سروس کا افتتاح کرتے ہوئے انہوں نے امید کا اظہار کیا کہ بس سروس سے شہر میں خواتین کے ٹرانسپورٹ کے مسائل کو حل کرنے میں مدد ملے گی۔
مشتاق احمد غنی نے صوبے کو بسیں فراہم کرنے پر جاپانی حکومت اور اقوام متحدہ کے دفتر برائے پراجیکٹ سروسز کا شکریہ ادا کیا۔شہر میں خواتین کے لئے مجموعی طور پر سات پنک بسیں چلائی جائیں گی۔