خیبر پی کے فوڈ اتھارٹی نے غیرمعیاری مصالحہ جات سے متعلق رپورٹ جاری کردی
پشاور (آئی این پی) خیبر پختونخوا فوڈ اتھارٹی نے غیرمعیاری مصالحہ جات سے متعلق رپورٹ جاری کردی،رپورٹ کے مطابق مصالحوں میں چوکر،باسی تیل اورمضرصحت رنگوں کااستعمال کیاجاتا ہے،،18 ہزارکلوگرام سے زیادہ ملاوٹی مصالے کو برآمد کرکے تلف کیاگیا،غیر معیاری مصالحہ جات دیگر کمپنیوں کے ناموں پر تیار ہوتے ہیں،مصالحہ فیکٹریاں ایس اوپیزکے مطابق پیکنگ،اجزائے ترکیبی اوردیگر اصولوں کی پابندی کریں۔پیر کوخیبرپختونخوا فوڈ اتھارٹی نے غیرمعیاری مصالحہ جات سے متعلق رپورٹ جاری کردی،رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مصالحہ تیار کرنے والے یونٹس پرانی مشینیں استعمال کرتے ہیں،صوبے میں 247 مصالحہ جات فیکٹریوں کا معائنہ کیا جاچکا ہے،مصالحوں میں چوکر،باسی تیل اورمضرصحت رنگوں کااستعمال کیاجاتا ہے،مصالحہ فیکٹریوں میں کام کرنے والے صرف 30 فیصد افراد کا طبی معائنہ کیا گیا ہے،مصالحوںکی تیاری میں چائنا سالٹ کا استعمال کیا جاتا ہے،غیر معیاری مصالحہ جات دیگر کمپنیوں کے ناموں پر تیار ہوتے ہیں،18 ہزارکلوگرام سے زیادہ ملاوٹی مصالحے کو برآمد کرکے تلف کیاگیا۔